Ad Code

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

ایمان کیا ہے ؟

ایمان کیا ہے ؟ 


ایمان ایک ایسی دولت ہے جو صرف انہی لوگوں کو ملتی ہے جن کے نصیب میں ہدایت اور اللہ تعالی کی رضامندی شامل ہو، انسان تب تخ وہ چیز نہیں کر سکتا جب تک اسے اس چیز پر ایمان نہ ہو کوئی بھی کام کرنے سے پہلے آپ کا ایمان مضبوط ہونا لازم ہے ہم زندگی بھر ادھر ادھر دوست بناتے ہیں کبھی اسکول کے دوست کبھی محلے کے دوست مگر وہ وقت آنے پر یہ کچھ ایسی ویسی بات ہونے پر ہمیں چھوڑ جاتے ہیں مگر جو ایمان کی دوستی ہے وہ مرتے دم تک آپ کے ساتھ رہتی ہے یہاں پر بات یہ آتی ہے کہ کیسا ایمان اور کس چیز پر ایمان؟
اللہ اور اس کے رسول پر ایمان ان کی باتوں پر ایمان، اس ایمان کی دولت ایسی ہے جو مرتے دم تک ہمارے ساتھ رہتی ہے اور ہماری اگلی زندگی پر بھی بہت اثر انداز ہے ہم اس دنیا کی خوشیوں اور اس دنیا میں سکون حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاتے ہیں  مگر ہمارے دل کو تب بھی وہ مسرت اور خوشی نہیں ملتی جو ہم چاہ رہے ہوتے ہیں ہم پیسہ کمانے کی خاطر ہزاروں جھوٹ بولتے ہیں ایسے طریقے آزماتے ہیں کہ جس سے ہمیں پیسے مل جاتے ہیں اور کمائی کا ذریعہ بھی مل جاتا ہے مگر سکون نہیں ملتا مسلمان ایمان تو دور کی بات ہم اپنے خدا اور رسول کی اتنی نافرمانیاں کرتے ہیں اس چیز کی ہمارے دل میں ذرا سی بھی ندامت نہیں ہوتی کہ ہمارا ایمان صرف ہو رہا ہے یا پختہ ہو رہا ہے۔ صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ کی مثال ہے کہ انہوں نے اللہ تعالی اور اس کے رسول کے ہر حکم پر عمل کیا ان کو جب بھی کوئی حکم دیا انہوں نے سوال کرنے کی بجائے ہمیشہ اس پر عمل کرکے دکھایا.




Post a Comment

0 Comments