Ad Code

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

دنیا کی 10 بلند ترین عمارتیں، انتہائی دلچسپ معلومات

                                                                                                                            

دنیا کی 10 بلند ترین عمارتیں، انتہائی دلچسپ معلومات


اس ترقی کی دوڑ میں ہر ملک اپنے ملک کو اچھے سے اچھا بنانے کی خاطر بہت جدوجہد کر رہے ہے کبھی ایک ملک کوئی ریکارڈ بناتا ہے تو اس کو توڑنے کی خاطر دوسرا ملک نیا ریکارڈ بناتا ہے اسی طرح دنیا کی بلند ترین عمارتیں بنانے میں کئی ملکوں نے ایک دوسرے کے ریکارڈ توڑ ےہیں امریکہ تو کبھی چین تو کبھی عرب عمارات نئے ریکارڑ بناتے ہیں۔چلیں آئیں آپ کو دنیا کی بلند ترین 10 عمارتوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے ایک دوسرے کا ریکارڈ توڑ کا پہلی دوسری تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ 

برج الخلیفہ، دبئی

یہ عمارت متحدہ عرب امارات میں واقع ہےاس عمارت کی بلندی 2716 فٹ ہے، اس وقت دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ہے اور ابھی تک اس کی اونچائی جتنی کوئی عمارت تعمیر نہیں ہوئی۔ 

شنگھائی ٹاور، چین

دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت چین میں واقع ہے جس کا نام شنگھائی ٹاور ہے اس کی بلندی2073 فٹ ہے

ابراج البیت ٹاور، سعودی عرب

سعودی عرب مکہ المکرمہ میں واقعہ یہ عمارت دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت ہے اس کی بلندی1971 فٹ ہے۔

پینگ انٹرنیشنل فنانس سینٹر،چین

چین کودنیا کی بہت سی بلند ترین عمارتیں رکھنے کا اعزاز حاصل ہے جن میں سے دنیا کی چوتھی بلند ترین عمارت بھی یہی واقع ہے اس کی بلندی 1965 فٹ ہے۔

ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر،امریکہ

 یہ عمارت امریکہ کے شہر نیویارک میں واقع ہے اس کی بلندی1776 فٹ ہے یہ دنیا کی 5 ویں بلند ترین عمارت ہے اس عمارت کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کی بلندی اور امریکہ کا آزادی سال ایک ہی ہے۔

 سی ٹی ایف فنانس سینٹر،چین

چین کے شہر گوانگ زو میں دنیا کی چھٹی بلند ترین عمارت واقع ہے جس کی بلندی 1739 فٹ ہے۔

تائی پائی101،تائیوان

تائیوان میں دنیا کی ساتویں بلند ترین عمارت واقع ہے جس کی بلندی 1671 فٹ ہے۔

انٹرنیشنل کامرس سینٹر،ہانک کانگ

1588 فٹ بلند اس عمارت کو دنیا کی آٹھویں بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہے یہ ہانگ کانگ میں واقع ہے

پیٹروناس ٹوین ٹاور،ملائیشیاء

ملائیشیا کے شہرکوالالمپور میں دنیا کی بلند ترین 9ویں عمارت واقع ہے جس کی بلندی 1483 فٹ ہے۔

زیفنگ ٹاور،چین

 چین کے شہر نین جینگ میں دنیا کی 10 ویں بلند ترین عمارت واقع ہے جس کی بلندی 1476 فٹ ہے۔                                                    

Post a Comment

0 Comments