دنیا کا سب سے گرم ترین مقام

گرمیاں اپنے زور پر ہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہمارا علاقہ دنیا میں سب سے گرم ترین علاقہ ہے۔ اگر آپ کو بھی ایسا لگتا ہے تو آپ کو نیچے دئیے گئے درج ذیل مقام کے بارے میں ضرور پڑھنا چاہیے یہ علاقہ اتنا گرم ہے کہ یہاں جانا موت کے منہ میں جانا ہے۔
ڈیتھ ویلی، امریکہ
یہ علاقہ امریکہ کی ایک ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہے جس کا نام ڈیتھ ویلی ہے، اس ویلی کا درجہ حرارت 1913ء میں7-56 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا گرمیوں کے موسم میں اس صحرا کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اس کو دنیا کا سب سے گرم ترین علاقہ اور امریکہ کا سب سے خشک ترین مقام بھی کہا جاتاہے، اس ویلی میں پانی کا نام و نشان مشکل ہی سے ملتا ہے۔ 22 اگست 2020 میں اس ویلی کا درجہ حرارت 4۔54 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
0 Comments